11 جولائی 2016 - 18:38
اسلام آباد: دہشتگردوں کی فائرنگ سے مولانا صغیر احمد زخمی ،اہلیہ شہید

تکفیری دیوبندی دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہر اقتدار میں اہلسنت بریلوی مولانا صغیر احمد سیفی شدید زخمی ہوئے جبکہ انکی اہلیہ صوبیا سیفی شہید ہوگئی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کی رات دس بجے اسلام آباد بنی گالہ کے علاقہ میں تین تکفیر ی دیوبندی دہشتگردوں نے مولانا کے گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں مولانا صغیر احمد شدید زخمی ہوگئے جبکہ انکی اہلیہ صوبیا سیفی زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے شہید ہوگئیں۔

مولانا صغیر سیفی مسجد گلشن اہلیبت اطہار علیہ سلام کے پیش امام اور مسجد کے ساتھ موجود مدرسہ میں پڑھاتے ہیں، جس وقت دہشتگردوں  نے حملہ کیا مولانا صغیر اور انکی اہلیہ پانچ بچوں سمیت مدرسہ کے ساتھ موجود اپنے گھر میں تھے، تاہم اس حملہ میں انکے بچے محفوظ رہے۔

بنی گالہ پولیس اسٹیشن کے مطابق واقعہ فرقہ وارانہ محسوس ہورہا ہے لیکن اس کی دوسرے پہلوں پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

مولونا صغیر کا تعلق اہلسنت بریلوی مسلک سے ہے اور کچھ دیوبندی مولوی حضرت اس مدرسہ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں

حملہ کرنے والے تین دہشتگردوں میں سے ایک کی پہچان وقاص نام سے ہوگئی ہے، عینی شاہد مولانا صغیر احمد نے بتایا کہ وقاص نے پہلا فائر انکی اہلیہ پر کیا جب وہ باورچی خانے میں دودھ لینے آئی تھی، پھر انہوں نے مولانا کو نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

مولانا صغیر احمد نے پولیس کو بتایا کہ وقاص اور اسکے ساتھیوں نے پہلے بھی انہیں دھمکی دی تھی ،یہ سب دیوبندی مولوی شیر محمد کے بہکانے میں میں آکر کیا جارہا ہے،وہ مدرسہ خالی کروانا چاہتے تھے، جبکہ انکے ساتھ ڈاکڑ الفت بھی شامل ہے۔

ان بیانات کی روشنی میں پولیس نے ایف آر درج کرلی ہے، تاہم ابھی تک کسی بھی مجرم کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دیوبندی دہشتگردی ملک بھر میں اہلسنت بریلوی مسلمانوں کی مساجد اور مدارس پر قبضہ کرنے میں  ماہرات رکھتے ہیں ، پہلے مولوی کو تنگ کرکے دھمکیاں دیتے ہیں اور مولوی پھر بھی نا مانے تو دیوبندیوں کے قاتل گروہ سپاہ صحابہ (اہلسنت و الجماعت ) کے دہشتگردوں کے ذریعہ بندے کو ہی مروادیتے ہیں۔

 

.......

/169